انٹر نیشنل

دوران پرواز خاتون طیارہ میں برہنہ ہوگئی اور چیخنے لگی

نئی دہلی: ایک خاتون نے دورانِ پرواز طیارہ میں اپنے کپڑے اتار کر برہنہ حالت میں گھومنا اور غیر مناسب حرکتیں کرنا شروع کر دیں جس سے دیگر مسافروں میں شدید تشویش اور بے چینی پھیل گئی۔

 

طیارے کے لینڈ کرتے ہی پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔یہ واقعہ امریکہ میں بالٹی مور سے میامی جانے والی امریکن ایئرلائنز (American Airlines) کی پرواز میں پیش آیا۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز 160 مسافروں کو لے کر بالٹیمور سے میامی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔کچھ دور جانے کے بعد ایک خاتون مسافر نے اچانک اپنے کپڑے اتار دیے اور زور زور سے چیختے ہوئے طیارے میں ادھر اُدھر گھومنے لگی۔

 

اس کی حرکتوں سے دیگر مسافروں کو شدید پریشانی اور بے آرامی کا سامنا کرنا پڑا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے عملے نے فوری کارروائی کی اور خاتون کو زبردستی اس کی نشست پر بٹھایا جبکہ پائلٹس کو بھی صورتِ حال سے آگاہ کیا گیا۔ میامی ایئرپورٹ کے عملے اور ایئرلائن انتظامیہ کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی گئی۔

 

عملے نے طیارے کو واپس موڑنے کے بجائے سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور میامی پہنچنے کے بعد خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے اس غیر معمولی رویے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا تھا تاہم اس کی تفصیلات اب منظرِ عام پر آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button