اندر اماں ہاؤسنگ اسکیم درخواست داخل کرنے والوں کیلئے اہم اطلاع

حیدرآباد: حیدرآباد کے کور اربن کے دائرہ کار میں رہنے والے عوام کے اپنے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اندرا مّاں ہاؤسیس ٹاورس اسکیم کے تحت چار اسمبلی حلقوں کے عوام سے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 20 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
دوسرے ہفتے کے ہفتہ، اتوار، تہواروں اور مسلسل تعطیلات کے باعث درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی مختلف حلقوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد 20 ستمبر تک درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تلنگانہ ہاؤسنگ بورڈ کے وائس چیئرمین اور ہاؤسنگ کمشنر وی پی گوتم نے یہ اطلاع دی۔
اندرا مّاں ہاؤسز ٹاورز اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 16 اسمبلی حلقوں سے درخواستیں وصول کی گئی تھیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے مکانات کی الاٹمنٹ کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔فی الحال مزید چار اسمبلی حلقوں چندرائن گٹہ، ایل بی نگر، مشیرآباد اور گوشہ محل میں تعمیر کیے جانے والے ٹاورس میں مکانات کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔
کمشنر نے بتایا کہ درخواستیں جمع کروانے کی مقررہ آخری تاریخ گزرنے کے باوجود عوام کی درخواستوں مسلسل تعطیلات اور تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے مدت میں توسیع کی گئی ہے۔انہوں نے متعلقہ چار اسمبلی حلقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسکیم کے اہلیت کے معیار اور دیگر شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے عوام tghb.telangana.gov.in ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔



