بازاری غذائیں کھانے سے نوجوان موٹاپے، ذیابطیس، بی پی، کمزوری اور دیگر امراض کا شکار “البارکہ تلبینہ” کا اجرااظہر شریف کی پریس کانفرنس

کے این واصف
بازاروں کی ناقص غذائی اشیاء، مرغن غذائیں، غیر صحتمندانہ لائیف اسٹائیل کی وجہ سے نوجوان نسل بھی موٹاپے‘ ذیابطیس، بی پی علاوہ مختلف امراض اور اعصابی کمزوری کا شکار ہورہے ہیں۔ مکمل صحت کے ساتھ طویل عمر کے لئے ضروری ہے کہ اُن غذائی اشیاء کا استعمال کیا جائے جو سادہ ہوں، اور سنت رسول کے مطابق ہوں۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمداظہر شریف منیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او میشٹرون ٹکنالوجیز OPC پرائیویٹ لیمیٹیڈ نے کیا۔
وہ میڈیا پلس آڈیٹوریم میں البارکہH4 Porridge (تلبینہ) پراڈکٹ کی مارکٹ میں پیشکشی کے موقع پر پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر عمائدین واکابرین ملت کثیر تعداد میں موجود تھی۔ جناب اظہر شریف نے بتایا کہ میشٹرون ٹیکنالوجیز طبی آلات کے علاوہ صحت بخش غذائی اشیاء کی تیاری کے لئے ملک و بیرون ملک میں اپنی منفرد پہچان کے حامل ہیں۔ ہیلتھ کیئر سیکٹر کے لئے میشٹرون، میڈیکل ڈیوائسیس تیار کرتی ہے اس کے علاوہ اس میں H4البارکہ تلبینہ(Porridge) کو پیش کیا ہے جو ڈرائی فروٹس اور غذائیت سے بھرپور اجزاء سے تیار کیا گیا ہے۔
جسے گرم پانی یا دودھ میں ملاکر استعمال کیا جاسکتا ہے۔کولیسٹرول لیول کو برقرار رکھنے اور قلبی صحت کے لئے یہ ایک بہترین تلبینہ ہے جو تھکن کو دور کرکے ہمیشہ چاک و چوبند رکھتا ہے۔ ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی، جسمانی طاقت میں اضافہ کے لئے مددگار ہے۔اس کے علاوہ یہ خبس کشا بھی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتاہے۔ اسے کافی ریسرچ کے بعد تیار کرکے مارکٹ میں لایا کیا گیا ہے۔ یہ ذیبطیس کے مریضون کے لئے بھی قابلِ استعمال ہے۔ جناب اظہر شریف نے بتایا کہ جو (بارلی)، خشک کھجور، کاجو، بادام، پستہ، زعفران کے بشمول مختلف ڈرائی فروٹس کے متناسب مقدار کے ساتھ تیار کئے گئے اس البارکہ تلبینہ کو بڑے پیمانہ پر ایکسپورٹ کرنے اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ عرصہ کے دوران بالخصوص کووڈ 19 کے بعد عوام میں سادہ اور غذائیت سے بھرپور اشیاء کے استعمال سے متعلق شعور بیدار ہوا ہے۔ تاہم نوجوان نسل میں مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر معیاری، ناقص غذائی اشیاء کے استعمال کی وجہ سے نوجوان نسل کی بینائی بھی متاثر ہورہی ہے اور کم عمری ہی میں جوڑوں کے درد کی شکایت ہے۔
البارکہ تلبینہ اِن تمام شکایتوں کے ازالہ کے لئے تیار کی گئی ہے۔ جناب اظہرشریف نے کہا کہ ان کی کمپنی کا نصب العین صحت مند ہندوستاں، دولت مند ہندوستاں ہے۔ پریس کانفرنس میں مولانا جعفر پاشا، مولانا آصف عمری، مولانا حافظ خواجہ نظام الدین، اسد شریف، اسلم شریف اور ارشد شریف بھی موجود تھے۔



