حیدرآبادی خاتون حمیدہ بیگم نے ابوظہبی میں 10 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
حیدرآباد _ 18 اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد کی خاتون نے ابوظہبی کی لاٹری میں دو کروڑ 20 لاکھ روپے جیتے ہیں۔ اس خاتون کا نام حمیدہ بیگم ہے۔ اس نے ابوظہبی میں 2.2 کروڑ روپے کی لاٹری جیتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیدہ بیگم ابوظہبی میں رہتی ہیں اور تین سال سے میڈیکل کوڈر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ایک تنظیم کی طرف سے مستقل طور پر لگائی جانے والی لاٹری میں اس نے 100 روپے میں ٹکٹ خریدا۔ غیرمتوقع طور پر اس نے لاٹری جیت لی ۔اسے اس لاٹری کے لکی ڈرا میں خریدے گئے ٹکٹ پر دو کروڑ 20 لاکھ رقم مل گئی۔
حمیدہ بیگم کا کہنا ہے کہ جیتنے والی رقم وہ اپنے چار بچوں کی تعلیم اور پرورش پر خرچ کرے گی۔اس نے لکی ڈرا میں 10 لاکھ درہم جیتنے والی پہلی خاتون کے طور پر ایک ریکارڈ بھی بنایا۔
Meet Hameda, the lucky AED 1,000,000 Mahzooz winner! 💙💛🤍
We live up to creating a Millionaire story every week and you could be our next millionaire. Participate now in our weekly draws and win GOLD and MILLIONS!https://t.co/B5PSrfCTiT
*Terms & Conditions apply pic.twitter.com/a23EjRtELW— Mahzooz (@MyMahzooz) April 11, 2023