انٹر نیشنل

افغانستان کی مسجد میں طاقتور بم دھماکہ، مسجد کے امام سمیت 18 نمازی جاں بحق

حیدرآباد _ 2 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) مغربی افغانستان کی سب سے بڑی مسجد میں جمعہ کو ہونے والے ایک بڑے بم دھماکے میں کم از کم 18 نمازی جاں بحق ہوگئے، یہ دھماکہ نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔ جس میں ایک مشہور امام بھی انتقال کر گئے ، جنھوں نے اس سال کے شروع میں حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہرات شہر میں مسجد گزارگاہ کے احاطے میں خون آلود لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔پچھلے سال طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے تشدد میں بڑی حد تک کمی آئی ہے، لیکن حالیہ دنوں بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے آج ہوئے دھماکے میں مشہور امام مجیب الرحمن انصاری سمیت 18 نمازی جاں بحق ہوگئے۔جبکہ 23 دیگر نمازی زخمی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button