تلنگانہ
پیر کے دن تلنگانہ کے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل۔ وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ میں جاری زبردست بارش کے دوران ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ بارش کے پیش نظر پیر کے دن ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی نے اعلان کیا کہ ریاست میں بھاری بارش اور سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر پیر کے دن ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل رہے گی۔
قبل ازیں حیدرآباد کے تعلیمی اداروں کو پیر کے دن تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ آج صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔