انٹر نیشنل

اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو کی قیامگاہ پر ایک بار پھر بموں سے حملہ

نئی دہلی: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیامگاہ پر بمباری کی گئی۔نیتن یاہو کے مکان پر دو فلیش بموں سے حملہ کیا گیا جس کی وجہہ سے بڑے۔ پیمانے پر آگ لگ گئی۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت نیتن یاہو اور ان کے ارکان خاندان وہاں موجود نہیں تھے ۔

 

حکام نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ملک کے صدر نے واقعہ فوری تحقیقات کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو کو مشتعل کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ تل ابیب کے وزیر دفاع نے حملہ کے خلاف کاروائی کی ہدایت دی۔

 

واضح رہے حزب اللہ نے ایک ماہ قبل نتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ اب نتن یاہو کے گھر کو دوبارہ نشانہ بنائے جانے کے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button