جرائم و حادثات

ورنگل طالبہ کی خودکشی کی کوشش ۔سیف نامی پی جی طالب علم گرفتار

ورنگل : ریاست تلنگانہ ضلع ورنگل میں واقع کاکتیہ میڈیکل کالج کے سینئر پی جی طالب علم ڈاکٹر سیف کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس طالب علم پر  جونیئر پی جی کی طالبہ ڈاکٹر پریتی کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ اے سی پی بی کشن نے کہا کہ مٹے واڑہ پولس نے اسے آج صبح گرفتار کیا ہے۔ وہ تمام زاویوں سے اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے سیف کے موبائل فون سے کچھ شواہد اکٹھے کیے ہیں کہ سیف نے طالبہ کو ہراساں کیا۔ اے سی پی نے کہا کہ اس معاملے پر جمعہ کی دوپہر ایک میڈیا کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں تفصیلات کا انکشاف کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button