نیشنل

یوگی ادتیہ ناتھ کو مار ڈالنے کی دھمکی دینے کے الزام میں 24 سالہ لڑکی گرفتار

ممبئی – 3 نومبر ( اردو لیکس) اممبئی پولیس نے ایک 24 سالہ لڑکی کو اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ اگر انہوں نے دس دن کے اندر اپنے عہدے سے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں "بابا صدیقی” کی طرح قتل کر دیا جائے گا۔ ممبئی پولیس نے فاطمہ خان نامی لڑکی کو اس وقت حراست میں لیا جب تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ پیغام ان کے فون نمبر سے بھیجا گیا تھا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق، مس فاطمہ خان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور کچھ عرصے سے ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ ممبئی کے قریب تھانے میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہیں۔ ان کے والد لکڑی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

 

یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ممبئی ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم کو یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف واٹس ایپ کے ذریعے ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ اگر یوگی آدتیہ ناتھ نے دس دن میں استعفیٰ نہ دیا تو ان کا انجام بابا صدیقی کی طرح ہوگا۔

 

یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں ممبئی پولیس کو دیگر مشہور شخصیات، خصوصاً اداکار سلمان خان، کے خلاف بھی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ان پیغامات میں انہیں تاوان کی رقم نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ اداکار کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ان دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے افراد کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لیا ہے، جن میں ایک جمشید پور کا سبزی فروش اور نوئیڈا کا ایک ٹیٹو آرٹسٹ بھی شامل ہیں۔ممبئی پولیس نے ان افراد کو ٹرانزٹ ریمانڈ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button