تلنگانہ
امریکہ میں جگتیال ضلع کے نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت

حیدرآباد: امریکہ کی ریاست اوہائیو میں جگتیال ضلع سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان رشی ریڈی کی ہاسٹل میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔
وہ ملیال منڈل کے رامنا پیٹ کا رہنے والا تھا اور اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گیا تھا۔ حال ہی میں اس نے بی ٹیک کی تعلیم مکمل کی تھی۔
نوجوان کی موت کی اطلاع اس کے دوستوں نے افراد خاندان کو دی۔ موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



