جرائم و حادثات

حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر بھیانک سڑکہ حادثہ – تین افراد ہلاک اور 12دیگر زخمی

حیدرآباد، 8 نومبر (اردو لیکس) دیوالی کے تہوار کے موقع پر حیدرآباد کے مضافات میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ حمایت ساگر آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر پیش آیا،

 

جہاں تیز رفتار ٹپر نے ایک آٹو کو زور دار ٹکر دے دی۔ بتایا گیا کہ رنگاریڈی ضلع کے کتور کے قریب جھاڑوں کی کٹوائی کا کام مکمل کرنے کے بعد آٹو میں سوار افراد اپنے آبائی مقامات واپس ہورہے تھے کہ اپا جنکشن کے قریب آؤٹر رنگ روڈ سے باہر نکلتے وقت آگے جانے والی لاری کو پیچھے سے آٹو نے زور دار ٹکر دے دی۔ اس حادثے میں آٹو میں سوار سریش، پینٹیا اور لنگاراجو شیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت آٹو میں 15 افراد سوار تھے۔

 

۔ ٹپر کی ٹکر سے آٹو بری طرح تباہ ہوگیا اور تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس اور مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

 

۔ اطلاع ملتے ہی راجندر نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کو بحال کیا۔ پولیس نے نعشوں کو عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button