انٹر نیشنل

یوکرین جنگی جرائم،انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا

نئی دہلی: روس کو بین الاقوامی فوجداری عدالت یعنی انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے اب تک کا سب سے بڑا دھکہ لگا ہے۔ عدالت نے جمعہ (17 مارچ 2023) کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف جنگی جرائم کے معاملے میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے کہا کہ اس نے روسی صدر پیوٹن کے یوکرین سے بچوں کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے جنگی جرائم میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔وہ مبینہ طور پر غیر قانونی ملک بدری اور اغوا کے ذمہ دار ہیں۔

ان الزامات کے تحت صدر کے دفتر میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا الیکسیوینا لووا-بیلووا کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے کہا ہے کہ یوکرینی بچوں کی غیر قانونی ملک بدری میں ملوث مشتبہ افراد کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے یوکرینی بچوں اور مقبوضہ یوکرینی علاقوں سے لوگوں کو روس ڈی پورٹ کر دیا ہے۔اس معاملے میں یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی کا بیان بھی سامنے آیا۔

انہوں نے ولادی میر پوتین کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کو محض آغاز قرار دیا۔ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک سال قبل یوکرین میں ممکنہ جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button