انٹر نیشنل

سبز صحرائی – ماحولیاتی نظام کی بحالی – سعودی عرب کے لیے اقوام متحدہ کا ایوارڈ 

کے این واصف

سعودی عرب ایک عرصہ سے اپنے صحرائی علاقون کو سبز کرنے کے پروجکٹ پر کام کررہا ہے۔ خصوصاً دارلحکومت ریاض میں “گیرین ریاض” کے نام سے کروڑوں ریال کے بجٹ سے یہ پروجکٹ آج کل زیر تکمیل ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی جانب سے “ورلڈ ریسٹوریشن فلیگ شپس” کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

 

یہ ایوارڈ مملکت کی جانب سے بنجر زمینوں کی بحالی، ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ منگولیا کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے صحرائی پھیلاؤ کے کنوینشن کے 17ویں اجلاس کے دوران منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔

 

اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے نیشنل گریننگ پروگرام کو ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے ایک عالمی اقدام کے طور پر تسلیم کیا ہے۔اس کے علاوہ نیشنل گریننگ پروگرام نے سعودی وژن 2030 کے ماحولیاتی اہداف کے مطابق خشک سالی

 

صحرائی پھیلاؤ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمنٹے کے لیے ایک جامع فریم ورک کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button