جرائم و حادثات

سکندرآباد آرمڈ رجمنٹ میں اسلحہ چوری، 12 ہتھیار غائب

Representative image

سکندرآباد کے مدراس رجمنٹ میں سخت سکیورٹی کے باوجود اسلحہ رکھنے والے کمرے کا تالا توڑ کر 12 ہتھیار چوری کرلئے گئے۔

 

چوری شدہ اسلحہ میں 4 اے کے 47 رائفلیں، 6 پستول اور ایک انساس رائفل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گولہ بارود بھی غائب ہے۔

 

فوجی حکام نے پیر کی صبح بولارم پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے خفیہ طور پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے سی سی کیمروں اور داخلہ ریکارڈ کی جانچ شروع کردی ہے۔

 

بیرونی افراد کے داخلے پر پابندی کے باعث پولیس کو رجمنٹ کے اندرونی افراد کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔ غائب ہتھیاروں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button