نیشنل

اور جب سفاری پارک میں‌شیر نے کی سیاحوں پر حملہ کی کوشش _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 27 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) شیروں کو دیکھنے سفاری رائیڈ پر جانے والے کچھ سیاحوں کو خوفناک تجربہ ہوا۔ ایک شیر نے سیاحوں کے ایک گروپ پر حملہ کی کوشش کی جو پارک کا دورہ کرنے کے دوران گاڑی میں بیٹھ کر تصویریں کھینچ رہے تھے۔ وہ سب خوف سے چیختے اور کانپتے رہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اتراکھنڈ کے جم کاربیٹ نیشنل پارک میں پیش آیا۔ اسی گاڑی میں سوار ایک شخص نے اس خوفناک تجربے کو اپنے  کیمرے میں قید کر لیا اور یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

 

انڈین فاریسٹ سروس  افیسر سوشانتا نندا نے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفاری گاڑی میں سفر کرنے والے کچھ سیاح جھاڑیوں کے پیچھے شیر کی تصویریں لے رہے ہیں ۔ تاہم، بڑا حادثہ ٹل گیا کیونکہ ڈرائیور چوکس ہوگیا اور گاڑی کو شیر سے بچنے پیچھے لے لیا۔ جس رہے  سب نے راحت کی سانس لی کیونکہ اس واقعہ میں کسی کو کچھ نہیں ہوا۔ تھوڑی دیر بعد شیر واپس جھاڑیوں میں چلا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button