اے جی آر فاؤنڈیشن و تلنگانہ اردو فورم۔ انعامی تقریب اور مقابلے

حیدرآباد 30- اپریل ( اردو لیکس)اے جی آر فاؤنڈیشن و تلنگانہ اردو فورم کے اشتراک سے 11 مئی 2025 کو اردو مسکن، حیدرآباد میں ایک شاندار علمی و ثقافتی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں اے جی آر فیوچر ڈاکٹر ٹیلنٹ ٹسٹ، بیت بازی اور اندازِ بیان کے مقابلے اردو مشاعرہ سمیت انعامات و اسناد کی تقسیم شامل ہیں۔ تقریب کا آغاز شام چار بجے اور اختتام رات آٹھ بجے تک ہو گا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں تعلیمی اور ادبی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور بہترین
کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہے۔ تمام طلبہ، اساتذہ اور والدین کو شرکت کے لیے خصوصی طور پر دعوت دی جاتی ہے۔ شام4 تا 4:30 بجے: اے جی آر فیوچر ڈاکٹر ٹیلنٹ ٹسٹ گا۔شام 4:30 تا 5:30 بجے بیت بازی مقابلہ اور اندازِ بیان مقابلہ میں اردو ادبی و مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوگا۔ گے۔ بیت بازی کے مقابلے میں دو گروپ حصہ لیں گے، جن میں ہر گروپ میں تین طلبہ شامل ہوں گے۔
انداز بیاں مقابلہ میں کسی پسندیدہ شاعر کے تین شعر اپنے انداز میں اسٹیج پر ججس کے سامنے سنانا ہوگا۔شام 5:30 تا رات 8:00 بجے: انعامات اور اسناد کی تقسیم کا آغاز ہوگا اور تقریب کا باقاعدہ اختتام ہوگا۔اے جی آر فیوچر ڈاکٹر ٹیلنٹ ٹسٹ مقابلہ میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کے اردو اور انگریزی میڈیم کے طلبہ اس ٹسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے سوالات اردو زبان میں ہوں گے اور ٹیسٹ کے دوران مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی ٹسٹ کا مقصد طلبہ کی علمی قابلیت اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو EAMCET/NEET کی تیاری کے لیے مفت آن لائن کوچنگ دی جائے گی۔شاندار کارکردگی دکھانے والے ٹاپرزکو میڈل، سرٹیفیکیٹ اور خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 8 مئی 2025 ہے۔اندازِ بیان کے مقابلے میں شریک طلبہ اپنی اردو شاعری کو موثر انداز میں پیش کریں گے۔ بیت بازی کے مقابلے میں دو گروپ حصہ لیں گے، جن میں ہر گروپ میں تین طلبہ شامل ہوں گے۔ یہ مقابلے شام 4:30 سے شام 5:30 تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی اور ادبی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔انعامات اور اسناد تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو تمغے اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔
مولانا سید شاہ افضل حسین بیابانی خسرو پاشاہ(چیئرمین حج کمیٹی تلنگانہ)، جناب
عبیداللہ کوتوال (چیئرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن)
جناب طاہر بن حمدان(چیئرمین تلنگانہ اردو اکیڈمی) دیگر معزز شخصیات مہمان خصوسی ہونگے۔ جناب اسماعیل الرب انصاری (المعروف اردو انصاری)’
لطیفہ خانم (صدر نشین، اے جی آر فاؤنڈیشن)’
رضوانہ خاتون (نائب صدر، اے جی آر فاؤنڈیشن)’
ثانیہ کوثر (جنرل سیکریٹری، اے جی آر فاؤنڈیشن) نے طلباءوطالبات سے
شرکت کی خواہش کی ہے ٹسٹ کے تمام سوالات متعلقہ تعلیمی نصاب سے ماخوذ ہوں گے، جس سے طلبہ بہ آسانی نصابی تیاری کے ساتھ ٹسٹ میں حصہ لے سکیں گے۔رجسٹریشن کے لئے واٹس ایپ نمبر 8367299710 پر تفصیلات بھیجیں معلومات کے فون 6301066521 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے