تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش _ آیندہ تین دنوں تک تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد  _ حیدرآباد میں جمعرات کی صبح سے شہر میں آسمان مکمل طور پر ابر آلود ہے۔اور کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ ملک پیٹ، کرمن گھاٹ، چمپاپیٹ، سنتوش نگر، ایل بی نگر، اپل، تارناکا، ضیا گوڈا، مہدی پٹنم، امیرپیٹ، ایس آر  نگر، کوکٹ پلی، بیگم پیٹ، سکندرآباد، پنجہ گٹہ، خیریت آباد، لکڑی کاپل ، نامپلی، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز  اور پرانے شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو  حیدرآباد کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جمعرات سے اس مہینے کی 26 تاریخ تک بارشیں ہوں گی۔

 

جس کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے ڈی آر ایف اور میونسپل عملہ کو الرٹ کردیا ہے۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ریاست کے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button