نظام آباد میں وقف ترمیمی قانون کی دستبرداری کیلئے احتجاجی انسانی زنجیر پروگرام کا کامیاب انعقاد

نظام آباد میں وقف ترمیمی قانون کی دستبرداری کیلئے احتجاجی انسانی زنجیر پروگرام کا کامیاب انعقاد
سرپرست مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی مفتی سعید اکبر، کنوینر الحاج احمد عبدالعظیم کی قیادت میں احتجاج
نظام آباد:27/مئی (اردو لیکس) مرکزی حکومت کی جانب سے نئے رائج کردہ وقف ترمیمی قانون 2025ء کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحریک جدوجہد اور احتجاجی لائحہ عمل کے پیش نظر آج نظام آباد مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نظام آباد شہر میں انسانی زنجیر احتجاجی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
سرپرست اعلیٰ نظام آباد مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی مفتی سعید اکبر صاحب، کنوینر احمد عبدالعظیم کی قیادت میں نظام آباد کے نہرو پارک، بودھن روڈ، لمرا گارڈن، کھوجہ کالونی کراسنگ، مسجد خلیل، مالاپلی کراسنگ سے آگے تک زبردست انسانی زنجیر بناتے ہوئے ملت اسلامیہ سے وابستہ سرکردہ شخصیتوں نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں او ر دیگر سیکولر افراد نے بھی انسانی زنجیری میں حصہ لیتے ہوئے وقف ترمیمی قانون سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے احتجاجی نعرے بلند کئے۔
اس احتجاجی پروگرام میں نظام آباد مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں کوکنوینر مولانا کریم الدین کمال، ایس اے علیم، محمد نصیر الدین موظف لکچرر،سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین، صدر نظام آباد ٹاؤن مجلس محمد شکیل احمد فاضل، صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس نوید اقبال، علمائے کرام سید سمیع اللہ، شیخ حیدرقاسمی، مولانا عابد قاسمی، ارشد متین مظاہری، مولانا شیخ اسماعیل عارفی، حافظ محمد احسان احمد، ایم اے حلیم ایم این بیگ زاہد، قائدین جماعت اسلامی ،صدر عیدگاہ کمیٹی عبدالرحمن بازرارہ، سابقہ صدر عیدگاہ کمیٹی محمد افضل الدین،سابقہ کارپوریٹرس ایم اے قدوس، مجاہد خان ،محمد مصباح الدین، محمد سلیم، محمد ریاض احمد، عبدالعلی باغبان، یوتھ لیڈر محمد جاوید خان،محمد ضیاء احمد،عبود حمدان، عبدالقیوم قلعہ، وجہہ اللہ، محمد خلیل احمد، ارشد پاشاہ، سائی کمارسابقہ کونسلر،رفیق قریشی، حلیم قمر، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، نعیم قمر، مقیت فاروقی کے علاوہ کثیر تعدا د میں نوجوانوں، معمر حضرات، طلباء نے شرکت کرتے ہوئے انسانی زنجیر احتجاجی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
نظام آبادون ٹاون ایس ایچ او رگھوپتی کے زیر نگرانی پولیس نے معقول صیانتی بندبست کیا۔ احتجاجی زنجیر پروگرام کو پولیس کی اجازت کے مطابق ہی نہروپارک تا مالاپلی، بودھن روڈ پرپرامن طورپر منعقد کیاگیا۔اس موقع پر کنوینر نظام آباد مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی الحاج احمد عبدالعظیم نے اس احتجاجی زنجیری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کرنے پر تمام شرکاء اور پولیس محکمہ سے اظہار تشکر کیا
اور کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے احکامات کے مطابق احتجاجی پروگراموں کو پرامن طورپر انجام دیاجاتا رہے گا۔ تاوقت کہ مرکزی حکومت نئے وقف ترمیمی قانون سے دستبرداری تک احتجاجی پروگرام و تحریک انجام دی جاتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ 28/مئی کو نظام آباد شہر کے نعیم گراؤنڈ فروٹ مارکٹ بودھن روڈ پر خواتین کا اہم جلسہ عام منعقد ہوگا
اسی طرح 30/مئی کو عیدگاہ جدید قلعہ نظام آباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی صدارت میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیاجائے گا جس میں قائد مقننہ مجلس جناب اکبر الدین اویسی شرکت کریں گے۔ انہوں نے عامتہ المسلمین اور تمام سیکولر ذہن کے حامل حضرات سے ان احتجاجی پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر وقف ترمیمی قانون سے دستبرداری کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے تعاون کی خواہش کی ہے