بہترین تعلیمی خدمات کے ضمن میں خیریت آباد منڈل میں 28 اساتذہ کو "بیسٹ ٹیچر ایوارڈ”۔ ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول جناب محمد بشیر الدین کی خدمات کی ستائش۔ رکن اسمبلی نوین یادو کا خطاب

حیدرآباد 7- اکتوبر -(ردو لیکس) گورنمنٹ پرائمری اسکول سری رام نگر خیریت آباد منڈل میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک بہترین تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں بہترین تعلیمی خدمات کے اعتراف میں خیریت آباد منڈل2کے 28 اساتذہ کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ، سند اور شال پوشی کی گئی۔
ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول خیریت آباد منڈل 2جناب محمد بشیر الدین کی جانب سے یہ تقریب عظیم الشان پیمانے پرمنعقدکی گئی۔ جناب محمد بشیر الدین نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے کہا کہ منڈل کا ایوارڈ سب سے بہترین ایوارڈ مانا جاتا ہے۔ اساتذہ کی صلاحیتوں کو منڈل ہی پر پرکھا جاتا ہے۔ لہذا اس کی اہمیت کسی دیگر ایوارڈ سے بھی زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنت دلچسپی اور جستجو کی بڑی اہمیت ہے جن اساتذہ کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے وہ قابل مبارکباد ہیں لیکن جن کو ایوارڈ نہیں دیا گیا وہ بھی ہر طرح سے مبارک باد اور لائق ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنتوں ہی کی وجہ سے پرائمری اور ہائی اسکولوں کے نتائج شاندار آرہے ہیں حکومت کی جانب سے کتابیں’ کاپیاں ‘یونیفارم اور دوپہر کے کھانے کا مفت انتظام ہے
اس کے بھی والدین پر مثبت اثرات دیکھے جا رہے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماج کی بہتر تشکیل میں اساتذہ کے کردار کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو پرکھنے اور ان کو پروان چڑھانے میں اساتذہ ہی اہم رول ادا کر رہے ہیں اس تقریب میں جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی جناب نوین یادو نے تمام اساتذہ کو تہنیت اور ایوارڈ سے نوازا
اور بہترین خدمات کے شاندار مظہر جناب محمد بشیر الدین کی گل پوشی اور شال پوشی کی اور تمام ٹیچرس کو مبارکباد دی۔اپنے خطاب میں جناب نوین یادوں نے کہا کہ وہ ہر اسکول کا دورہ کریں گے اور ضروری تعلیمی اشیاء اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے اس موقع پر جناب کانتیا صدر مدرس جی ایچ ایس سری رام نگر’ جناب میر محمد علی جی ایچ ایس سماجی گوڑہ مقطعہ ‘ جناب مدھو سدن ریڈی جی ایچ ایس سری رام نگر ‘جناب سمہا چلم جی ایچ ایس جواہر نگر ‘محترمہ کے وجے لکشمی جی ایچ ایس امیر پیٹ 2′ محترمہ شانتا راٹھور جی ایچ ایس جواہر نگر
جناب سرینواس جونیئر اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی آئی او ایس خیریت آباد’ جناب ترپتی ایم آئی ایس اور دیگر موجود تھے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ پیش کیے جانے پر تمام اساتذہ نے ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول جناب محمد بشیر الدین سے اظہار تشکر کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا



