نیشنل

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ہاتھوں دہلی میں بی آر ایس پارٹی کے دفتر کا افتتاح

نئی دہلی _ 4 مئی ( اردولیکس) چیف منسٹر و بی آرایس کے صدر چندرشیکھرراو نے دہلی کے وسنت وہار میں نو تعمیر شدہ بی آر ایس کے دفتر کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں وہ عمارت کی پہلی منزل پر واقع اپنے چیمبر میں گئے۔ اس موقع پر پارٹی لیڈروں نے ان کو مبارکباد دی۔

 

اس افتتاحی پروگرام میں وزراء تارک راما راو، پرشانت ریڈی، سرینواس گوڑ، ارکان پارلیمنٹ کیشوراؤ، سنتوش کمار اور کئی ایم ایل ایز، ایم ایل سیز، پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ بی آر ایس بھون کی افتتاحی تقریب بڑے دھوم دھام سے منائی گئی۔ یہ عمارت11 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے جو چارمنزلہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button