جرائم و حادثات
عادل آباد میں سنسنی خیز واردات، بیچ سڑک پر بیئر کی بوتل سے نوجوان عتیق قریشی پر قاتلانہ حملہ
عادل آباد – تلنگانہ کے عادل آباد شہر کے این ٹی آر چوک میں شراب کی دکان کے قریب ایک شخص پر بیئر کی بوتل سے حملہ کردیا گیا۔ حملہ آور نے عتیق قریشی نامی شخص کے پیٹ میں بوتل گھونپ دی،
جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوکر خون میں لت پت سڑک پر گر پڑا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر ایمبولنس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی کو علاج کے لیے رمس اسپتال منتقل کیا گیا۔ واردات کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر عادل آباد مجلس اتحادالمسلمین صدر نزیر احمد اور وائس چیرمین محمد روہیت نے رمس اسپتال پہنچ کر تفصیٖلات معلوم کی اور ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا



