جرائم و حادثات

ریاض سے ایمرجنسی لائٹ کی بیاٹری میں ایک کلو سے زیادہ سونا چھپا کر لانے والے شخص کو شمش آباد ایئرپورٹ پر پکڑ لیا گیا

حیدرآباد _ 15 مئی ( اردولیکس) کسٹم عہدیداروں  نے شمش آباد ایرپورٹ پر بھاری مقدار میں سونا ضبط کرلیا۔ حکام نے ریاض سے آنے والے مسافر کے پاس  سے 1.2 کلو سونا ضبط کر لیا۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ ضبط کیے گئے سونے کی مالیت 68 لاکھ روپے تک ہے۔

کسٹم حکام کو ریاض سے شمش آباد ایرپورٹ پہنچنے والے مسافر کی نقل و حرکت پر شک تھا۔ اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اور تلاشی میں پتہ چلا کہ اس کے پاس ایمرجنسی لائٹس ہیں۔ انہیں دیکھ کر حکام مزید مشکوک ہو گئے۔

ایمرجنسی لائٹس کے بیاٹری کو کھولنے پر اس میں سے سونا برآمد ہوا جسے وہ چھپا کر لایا تھا حکام نے اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے پوچھ تاچھ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button