نیشنل

سوشل میڈیا ریل بنانا 19 سالہ لڑکی کو پڑا مہنگا – ٹرین کی زد میں آکر دونوں ہاتھ کٹ گئے

سوشل میڈیا ریل بنانا 19 سالہ لڑکی کو پڑا مہنگا، ٹرین کی زد میں آکر دونوں ہاتھ کٹ گئے

 

جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع میں سوشل میڈیا کے لئے ریل بنانا 19 سالہ لڑکی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوا۔ ریلوے ٹریک کے قریب ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجہ میں اس کے دونوں ہاتھ کٹ گئے اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئیں۔

 

متاثرہ لڑکی کی شناخت پورنیما کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ رائسا کے قریب ریلوے لائن پر ریل بنا رہی تھی۔ اسی دوران رانچی کی جانب سے آنے والی رانچی-چوپان ایکسپریس نے اسے ٹکر مار دی۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پورنیما نے ٹرین کی رفتار اور فاصلے کا درست اندازہ نہیں لگایا اور وہ اس کی زد میں آگئی۔ حادثہ کے فوراً بعد دوست اسے گڑھوا صدر ہاسپٹل لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ہنگامی علاج کیا۔ حالت تشویشناک ہونے کے باعث بعد میں اسے بہتر طبی سہولیات والے ہاسپٹل منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اطلاع ملنے پر گھر والے بھی ہاسپٹل پہنچ گئے۔

 

یہ واقعہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چند لائکس، ویوز اور فالوورز کے لیے جان خطرے میں ڈالنے کے بڑھتے رجحان پر سوال اٹھاتا ہے۔ ریلوے ٹریک، آبشار، دریا، بلند عمارتیں اور دیگر خطرناک مقامات پر ریلز بنانے کے دوران متعدد افراد حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ چند لائکس اور ویوز کے لیے زندگی کو خطرے میں ڈالنا کسی صورت دانش مندی نہیں۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button