نیشنل

احمد آباد طیارہ حادثہ میں 26 مسلم مسافر بھی جاں بحق – تدفین کے انتظامات کے لئے مقامی مسلم قائدین اور علما کی مدد

Phone country Al Jazeera

گجرات کے احمداباد میں پیش آئے المناک فضائی حادثہ کے وقت طیارے میں کل 242 افراد سوار تھے جن میں سے 26 مسلمان مسافر احمدآباد سے تعلق رکھتے تھے۔ مقامی امدادی ٹیموں نے اب تک ملبے سے کم از کم 204 نعشیں برآمد کر لی ہیں

 

جبکہ صرف ایک برطانوی شہری زندہ بچ پایا۔ جاں بحق مسلم مسافروں میں  یاسمین بدرالدین، ماسٹر محمد عدنان،  ساجدہ، فیصان عطاری ؛  عقیل، عقیل کا لڑکا ، مریم عنایت، پٹیل ساحل سلیم ابراہیم، سید عنایت علی سید میاں، سیدہ نفیسہ  عنایت علی، سید تسکین عنایت علی، سید وقی علی عنایت علی، سید امانی علی (بچہ)، سید جاوید علی، سیدہ مریم جاوید علی، سید زین علی (بچہ)، تاجم آدم، حسینہ آدم، تاپیلی والا (ایس)، واہورا یاسمین یاسین بھائی، یاسین کا لڑکا، شیٹھ والا (ایف) لڑکا ،  سلمیٰ بنت راوف بھائی، اور  حنا ابراہیم شامل ہیں۔ حکام متاثرہ خاندانوں اور مقامی مسلم  قائدین اور علما کے ساتھ مل کر غم زدہ خاندانوں کی مدد اور تدفین کے انتظامات کر رہے ہیں

 

جبکہ ایر انڈیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن اور بھارتی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہیلپ لائنز اور کونسلنگ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button