ایجوکیشن

نارائن پیٹ میں کم عمری کی شادی اور بچوں کے تحفظ پر ماڈرن ہائی اسکول میں شعور بیداری پروگرام

نارائن پیٹ: 2 نومبر (اردو لیکس) ضلع لیگل سرویس اتھارٹی نارائن پیٹ کے زیرِ اہتمام ’’سُرکشِت بچپن ابھیان‘‘ (مرحلہ اول) کے تحت ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔

 

اس موقع پر سینئر سول جج و سکریٹری ڈی ایل ایس اے محترمہ وندھیا نائک نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کم عمری کی شادی کو قانونی جرم قرار دیا اور پوکسو (POCSO) قانون کے بارے میں تفصیلات بتائیں

 

۔ انہوں نے بچوں کے حقوق، جنسی ہراسانی سے تحفظ اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (CWC) کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچوں کو محفوظ پناہ، طبی امداد اور کونسلنگ فراہم کی جاتی ہے۔ بھروسہ اور سخی سنٹرس کی خدمات سے بھی واقف کروایا گیا۔ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کے. لکشمی پتی گوڑ نے ڈی ایل ایس اے کے کردار اور مہم کی نگرانی کے لیے قائم ضلعی سطح کی کمیٹیوں کی تفصیلات بیان کیں۔

 

اس موقع پر طلبہ کو بچوں کے تحفظ اور نگہداشت کے سلسلے میں حلف دلایا گیا اور قانونی معلومات کو والدین و دوستوں تک پہنچانے کی تلقین کی گئی۔ بعد ازاں ابھیان کے دیواری اسٹیکرس جاری کیے گئے۔ پروگرام میں لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کے. لکشمی پتی گوڑ، چائلڈ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کریشما، نرسمہلو، بھروسہ و سخی سنٹر کی نمائندہ شاردا، کے علاوہ اسکول کے ذمہ داران عبدالقدیر سنڈکے کرسپانڈنٹ، ذاکر حسین صدر مدرس، اساتذہ، ڈی ایل ایس اے پینل وکلاء اور پیرا لیگل والنٹرس نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button