نیشنل

گائے کے گوشت کے سموسے منتقل کرنے والا شخص گجرات میں گرفتار

Representative images 

احمد آباد _ 25 مئی ( اردولیکس ڈیسک) گجرات کے سورت میں ایک آٹو ڈرائیور کو گائے کے گوشت سے بھرے سموسے منتقل کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ یہ اطلاع ملنے پر کہ ایک شخص آٹو میں گائے کے گوشت کے سموسے لے کر جا رہا ہے، سورت پولیس نے موسل علاقے سے گزرنے والے آٹو کو روک کر تلاشی لی۔ پولیس نے جانچ کے دوران گوشت سے بھرے 45 سموسے ضبط کرلئے۔

 

آٹو ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد پولیس نے سموسوں کو فارنسک لیاب جانچ کے لئے روانہ کیا ۔ سورت پولیس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایف ایس ایل کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا ہے کہ سموسوں میں گائے کا گوشت بھرا ہوا تھا۔ ملزم کی شناخت اسماعیل یوسف زیبائی کے نام سے ہوئی ہے۔

 

سورت کے ڈی ایس پی وی کے بنیر نے بتایا کہ یوسف کے خلاف جانوروں کے تحفظ کے قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزم کو گائے کا گوشت کس نے فراہم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button