مبارکباد

کونڈاپور حفیظ کی دختر کا محمد سہیل انجینئر سے نکاح، ولیمہ میں معززین کی شرکت

حیدرآباد: جاگیر کونڈا پور ضلع جگتیال کی معروف شخصیت محمد سراج الدین المعروف کونڈاپور حفیظ کی دختر کی شادی محمد عبدالسلیم مرحوم، ساکن عیدی بازار، یاقوت پورہ، حیدرآباد کے فرزند محمد سہیل، انجینئر کے ساتھ 21 اگست 2026 کو وائی ایم فنکشن ہال، سعیدآباد، حیدرآباد میں انجام پائی۔

اس موقع پر نکاح کی تقریب میں رشتہ داروں، دوستوں اور احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ولیمہ کی تقریب الائیٹ فنکشن پیالس، سعیدآباد میں منعقد ہوئی، جس میں بھی معززین، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

تقریب میں آر کے پروٹیکشن آف لیگل اینڈ ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نظیر الدین، محمد نجیب الدین، سید الیاس، خواجہ معین الدین، محمد اظہر الدین، محمد قمر، ڈاکٹر  محامد علی فدا ، عفت فرحان، تمیز الدین رومانی، مہدی علی نجم، محمد افتخار علی کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 

شرکاء نے محمد سراج الدین حفیظ اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے لیے خوشیوں، محبت اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعا کی۔

Oplus_2228224

متعلقہ خبریں

Back to top button