انٹر نیشنل

برٹش ایئرویز کے یونیفارم میں حجاب شامل

نئی دہلی: برطانوی فضائی کمپنی کے یونیفارم میں حجاب کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ 20 سال میں یہ پہلی بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔اس تبدیلی میں مرد ملازمین کیلئے تھری پیس سوٹ اور خواتین کے لیے کئی آپشنز شامل ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فضائی کمپنی کی خواتین ملازمین کے یونیفارم میں جدید جمپ سوٹ، حجاب، نیم آستین والی شرٹ اوردیگر آپشن شامل ہیں۔ برٹش ایئرویزکا کہنا ہے کہ حجاب ثقافتی اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے آرام اور سہولت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ برٹش ایئرویز کے انجینئرز اورگراؤنڈ عملہ سب سے پہلے نیا یونیفارم پہنے گا جس کے بعد طیارے کا عملہ (کیبن کریو)،پائلٹ اور چیک ان ایجنٹس مرحلہ وار نیا یونیفارم پہنیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button