مبارکباد

سابق وائس چیئرمین میونسپل جگتیال مرحوم محمد بدرالدین کے پوتے محمد وِقارالدین شاہ زیب اور محمد عشاق الدین شاہ رخ کی حیدرآباد میں ولیمہ تقریب

سابق وائس چیئرمین میونسپل جگتیال مرحوم محمد بدرالدین کے پوتے اور محمد ابراہیم عمران کے فرزندان محمد وِقارالدین شاہ زیب اور محمد عشاق الدین شاہ رخ کی ولیمہ تقریب حیدرآباد کے راجندر نگر میں واقع ایم کیو پیلس فنکشن ہال میں منعقد ہوئی۔

 

تقریب میں جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار، ایم بی ٹی کے ترجمان امجد اللہ خان، کانگریس پارٹی کے کاروان حلقہ کے سابق امیدوار و انچارج عثمان بن محمد الحاجری، شعیب الحق طالب؛ ٹی پی سی سی کے سینئر قائد میر کاظم علی اور امارت ملتِ اسلامیہ جگتیال کے ذمہ داران سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر معزز مہمانوں نے محمد ابراہیم عمران اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور دونوں دولہوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ولیمہ تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے خوشی کے اس موقع پر اہل خانہ کے ساتھ اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

 

تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں نے دونوں دولہوں کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی، خوشحالی اور کامیابی کی دعائیں کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button