جنرل نیوز

ضلع عادل آباد کے اقلیتی مسائل پر اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری سے سیوافاؤنڈیشن کی نمایندگی  

عادل آباد 25/مئی (اردو لیکس)طارق انصاری کو تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن نامزد کئے جانے پر خواجہ سراج الدین صدرِ سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد نے ان کی رہائش گاہ پہونچ کر ان کی شالپوشی و گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنت پیش کی

 

۔اس موقع پر خواجہ سراج الدین نے ضلع عادل آباد میں اقلیتوں کے درپیش ‌مسائل سے واقف کروایا جن میں قابل ذکر سرکاری حکم نامہ( 58) کے تحت ‌مستحق خاندانوں کو اراضی کے پٹہ جات و ڈبل بیڈ روم اسکیم کے تحت مکانات فراہم کرنے، تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ، تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کے تحت ضلع عادل آباد میں اسکلس ڈیولپمنٹ پروگرامس کا آغاز کرنے کے علاوہ خواتین و لڑکوں کے لئے مختصر مدتی خود روزگار سے مربوط کورس کے ٹریینگ سنٹرز کا قیام ، ٹمریز ادارے جات میں کتب خانوں ، تجربہ گاہوں (لیابس) کے ساتھ ساتھ مادری زبان و اختیاری قومی درس وتدریس کا نظم کرنے ، طلباء و طالبات کی تعلیمی صلاحیتوں کو فروغ دینے، اور اسپورٹس مقابلوں کا انعقاد عمل لانے کے علاوہ طالبات کے طبی علاج و معالجہ کے لئے اسپیشل لیڈی ڈاکٹر کا تقرر ،ضلع میں صنعت و حرفت کے قیام ، ضلع عادل آباد میں تعمیر کئے جارہے آئی ٹی ہب کے کاموں جنگی پیمانے پر تعمیراتی عمل لانے کے لئے اقدامات کرنے پر طارق انصاری نے بغور سماعت کیا

 

اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں موثر اقدامات کے لئے متعلقہ محکموں کے عہدیدار وں اس جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے اس کی یکسوئی کریں گے طارق انصاری نے سیوا فاؤنڈیشن ضلع عادل آباد کی جانب سے انجام دی مختلف فلاحی وسماجی خدمات کو نیک و فعال قرار دیا انہوں نے سیوا فاؤنڈیشن کے تمام عہدیداروں کی ستائش کی

 

انہوں نے کہا کہ وہ ضلع عادل آباد کا دورہ کرنے کا اظہار کیا طارق انصاری نے سیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کرتے پر خواجہ سراج الدین سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ و ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد ،اردو لیکس بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button