نیشنل

دہلی احتجاج کے دوران خاتون کارکن کو تھپڑ رسید کرنے کا الزام – ایڈیشنل ڈی سی پی سندیپ لمبا کو جنتر منتر سے ہٹا دیا گیا 

دہلی احتجاج کے دوران خاتون کارکن کو تھپڑ رسید کرنے والے ایڈیشنل ڈی سی پی سندیپ لمبا کو جنتر منتر سے ہٹا دیا گیا 

 

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے پیر کے روز نکالے گئے "پارلیمنٹ مارچ” کے دوران پولیس اور پارٹی کارکنوں کے درمیان شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی، اس کے دوران لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔ اسی ہنگامہ کے دوران جنتر منتر پر تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سندیپ لمبا پر ایک خاتون سی جے پی کارکن کو تھپڑ رسید کردیا.

 

عینی شاہدین کے مطابق پولیس جب مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی تھی تو سندیپ لمبا نے ایک خاتون کارکن کا تعاقب کیا اور انہیں تھپڑ رسید کر دیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد معاملہ نے سیاسی رنگ اختیار کر لیا۔

 

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ساکیت گوکھلے نے اس واقعہ پر پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔ شکایت کے بعد دہلی پولیس نے ایڈیشنل ڈی سی پی سندیپ لمبا کو جنتر منتر پر ڈیوٹی سے ہٹا کر ان کے اصل پولیس اسٹیشن میں واپس تعینات کر دیا۔

 

دوسری جانب اس معاملہ پر دہلی ہائی کورٹ میں بھی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے سینئر وکیل گوپال شنکر نارائنن نے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس تیجس کیرا پر مشتمل بنچ کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پولیس افسر سندیپ لمبا کو عدالت میں طلب کرنے کے لیے سمن جاری کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button