ایجوکیشن

ریاض میں مسابقتی امتحانات کے کوچنگ سنٹر کا قیام۔ زیر اہتمام “ایجوکیشن پارٹنر کمپنی” 

ریاض ۔ کے این واصف

ایجوکیشن پارٹنر کمپنی اور “ask IITians” کے زیر اہتمام NEET/JEE اور دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء و طالبات کی مدد کے لئے دمام اور جبیل کے بعد ریاض مین آف لائن کوچنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ یہ بات CEO ایجوکیشن پارٹنر کمپنی ڈاکٹر ٹی پی محمد نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی طلباء کے لئے ایسے آف لائن سنٹر کی شدید ضرورت تھی جسے ایجوکیشن پارٹنر کمپنی نے ask IITians کے تعاون سے قائم کیا۔

 

انھوں نے بتایا کہ یہ سنٹرز مملکت کی وزارت تعلیم کے باضابطہ اجازت نامہ کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔ ٹی پی محمد نے بتایا کہ ریاض کا کوچنگ فی الحال “ماڈرن انٹرنیشنل اسکول، ملز ریاض کی بلڈنگ میں کام کرےگا۔ پریس کانفرنس کے دوران ask IITians کے ہرش پٹوڈیا نے بتایا کہ ہمارے ادارے نے JEE, NEET, KVPY اور اولمپیاڈ کی آلائن کوچنگ کے سات سالہ کامیاب سفر کے بعد سعودی عرب میں آف لائن کلاسس کا آغاز کیا ہے۔ سعودی کوچنگ سنٹرز کو ہر مضمون کے اعلی تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہین۔ اولیاء کرام مزید تفصیلات کے لئے ادارے کے نمائندون سے المونا انٹرنیشنل اسکول دمام، ڈیونس انٹرنیشنل اسکول دمام و جبیل اور ماڈرن انٹرنیشنل اسکول ریاض پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

اس پریس کانفرنس میں بصیر، کفیل ربانی بھی موجود تھے۔ کراؤن پلازا ہوٹل میں منعقد اس پریس کانفرنس سے قبل کوچنگ سنٹر کا رسمی افتتاح بھی عمل مین آیا۔ جس مین اولیاء و طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہرش پٹوڈیا، کفیل ربانی، بصیر اور دیگر فیکلٹی ممبرز نے کوچنگ سے متعلق تفصیلات سے واقف کرایا۔ اس اجتماع سے ڈاکٹر انور خورشید اور ڈاکٹر سعید محی الدین نے بھی مخاطب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button