نیشنل
درگاہ اجمیر شریف پر دعویٰ۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی کا سخت رد عمل
نئی دہلی۔بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا کہ سلطان ہند خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا شمار ہندوستان کے مسلمانوں کے اہم ترین اولیاء اکرام میں ہوتا ہے۔
لوگ صدیوں سے ان کی پیروی کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، انشاء اللہ۔ کئی بادشاہ، مہاراجے، شہنشاہ آئے اور چلے گئے لیکن خواجہ اجمیری کا شہر آج بھی آباد ہے۔ 1991 کے عبادت گاہوں کے قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی عبادت گاہ کی مذہبی شناخت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ان مقدمات کی عدالت میں سماعت ہو گی۔ 1991 کے ایکٹ پر عمل درآمد کرنا عدالتوں کا قانونی فرض ہے۔
یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ہندوتوا نظام کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے قانون اور آئین کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی خاموشی سے دیکھ رہے ہیں۔