نیشنل

بلقیس بانو کیس کے دو مجرمین کی درخواست پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی _ 20 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے دو مجرمین کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست کی سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جاریہ سال جنوری میں بلقیس بانو کے تمام 11 مجرموں کی سزاء معاف کرنے سے متعلق گجرات حکومت کا فیصلہ منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد دو مجرمین نے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کو سماعت سے ہی انکار کر دیا۔

 

اس کیس کے مجرمین بھگوان داس شاہ اور رادھے شیام کے پاس اب بھی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا اختیار ہے۔ دونوں مجرمین نے اسی سال مارچ میں سپریم کورٹ سے رجوع ہو کر دلیل دیتے ہوئے کہاکہ ایک ہی ججوں کی دو بنچوں نے گجرات حکومت کے فیصلے پر الگ الگ رخ اپنایا ہے۔ مجرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہی ایک بنچ نے مہاراشٹرا کی حکومت کومناسب سمجھا اور دوسری نے گجرات حکومت کو۔ ایسے میں واضح ہونا چاہیئے کہ کس حکومت کا کونسا فیصلہ مناسب رہے گا۔

 

مجرمین نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو واضح کرنا چاہیئے کہ ججوں کے ایک ہی بنچ کے دو متضاد فیصلوں میں سے کس پر عمل کیا جائیگا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ فیصلہ متضاد ہے اور اسلئے اسے بڑی بنچ کے پاس بھیجا جانا چاہیئے۔ جس پر سپریم کورٹ نے اس درخواست پر سماعت سے صاف انکار کر دیا۔ اس کے بعد مجرمین نے اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔ فی الحال یہ مجرمین جیل میں مقید ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button