بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے عوامی تقریب میں خاتون رکن اسمبلی کے ساتھ کی ایسی حرکت _ اسٹیج پر موجود دیگر قائدین بھی رہ گئے حیران : ویڈیو دیکھیں
حیدرآباد _ یکم اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) بی بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے پارٹی کی ایک خاتون رکن اسمبلی کو ناگوار طریقے سے چھونے کا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے۔ رکن پارلیمنٹ کے اس رویہ پر تنقیدیں ہو رہی ہیں۔یہ واقعہ اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع کے کول علاقے میں منعقدہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش تقریب میں پیش آیا۔
اس تقریب میں ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ دیاشنکر سنگھ، اعلیٰ تعلیم کے وزیر یوگیندر اپادھیائے، سابق میئر شکنتلا بھارتی، بی جے پی کی ایگزیکٹو ممبر پونم بجاج اور ضلع پنچایت صدر وجے سنگھ ڈائس پر موجود تھے۔
اس موقع پر اسٹیج پر موجود بی جے پی ایم پی ستیش گوتم نے اپنے پاس بیٹھی خاتون رکن اسمبلی مکتا راجہ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر انھیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی ۔ اس پر خاتون رکن اسمبلی نے شرمندگی محسوس کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کے ہاتھ ہٹا دئے
If a Women MLA isn’t safe, what’s the situation of commoners in #ModiGovt?
Aligarh #BJP MP Satish Gautam is seen harassing BJP MLA Mukta Raja. She clearly looks uncomfortable.
Can someone explain what’s happening here? pic.twitter.com/o8IC09P2Ev
— YSR (@ysathishreddy) September 29, 2023
Aligarh BJP MP Satish Gautam misbehaving with BJP MLA Mukta Raja. In Public. In front of cameras.
First he took her hand, when she confronted her shook her shoulders… such a disgraceful guy he is #BJP4IND
pic.twitter.com/VfhHWRFZYI— ABS (@iShekhab) October 1, 2023