انٹرٹینمنٹ
حیدرآباد میں شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن زخمی _ گچی باولی کے اے آئی جی ہاسپٹل میں شریک

حیدرآباد _ 6 مارچ ( اردولیکس) بالی ووڈ کے سوپر اسٹار امیتابھ بچن حیدرآباد میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلگو فلموں کے مشہور اداکار پربھاس کی نئی فلم ” پراجیکٹ کے ” کی شوٹنگ میں حصہ لینے والے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن شدید زخمی ہوگئے۔ امیتابھ بچن کو گچی باؤلی کے اے آئی جی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے
۔ معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں امیتابھ بچن کی پسلیوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ امیتابھ فی الحال مایر ڈاکٹروں کے زیر علاج ہیں۔ امیتابھ نے’ پرا جیکٹ کے ” فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا ۔ ڈاکٹروں نے امیتابھ بچن کو 2 ہفتے تک بستر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ امیتابھ اے آئی جی میں علاج کے بعد ممبئی چلے جائیں گے۔