نیشنل

ہندوستان میں ذات پات کی مردم شُماری کی تاریخ کا اعلان

نئی دہلی ۔مرکز نے ملک میں طویل عرصے سے زیر التوا مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ آبادی کی مردم شماری کا عمل یکم مارچ 2027 سے شروع ہوگا۔

 

کہا گیا ہے کہ ذات پات کے ساتھ مردم شماری دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ یکم اکتوبر 2026 سے برف سے متاثر جموں و کشمیر، لداخ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں مردم شماری کی جائے گی۔ ذات پات کی مردم شماری کا دوسرا مرحلہ یکم مارچ 2027 سے ملک بھر میں کرایا جائے گا۔

 

مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس سے متعلق سرکاری گزٹ اس مہینے کی 16 تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button