تلنگانہ

تلنگانہ میں سرکاری نوکریوں کے امیدواروں کو بڑی راحت — عمر کی حد 44 سال تک بڑھا دی گئی

تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لئے امیدواروں کی حد عمر میں اضافہ کرتے ہوئے اسے مزید 10 سال بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کے. رام کرشنا راؤ نے باضابطہ احکامات جاری کیے ہیں۔

 

موجودہ قواعد کے مطابق عام سرکاری ملازمتوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 34 سال مقرر تھی، تاہم نئے احکامات کے تحت اسے بڑھا کر 44 سال کردیا گیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ عمر میں یہ رعایت ایک سال تک نافذ العمل رہے گی۔

 

حکومتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے موصول ہونے والی بڑی تعداد میں درخواستوں کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا۔ کورونا دور، بھرتیوں میں تاخیر اور نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے جیسے عوامل کی وجہ سے کئی امیدوار عمر کی حد عبور کرچکے تھے، اسی لیے انہیں ایک اور موقع فراہم کرنے کے مقصد سے عمر میں نرمی دی گئی ہے۔

 

حکومت کے مطابق ریاست کی مختلف تقرری ایجنسیاں جو نوٹیفکیشن جاری کریں گی، ان پر یہ عمر میں رعایت لاگو ہوگی۔ تاہم یونیفارم سروسز کو اس رعایت سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

 

پولیس، ایکسائز، فائر سروس، جیل اور محکمہ جنگلات جیسے شعبوں میں جہاں جسمانی معیارات ضروری ہیں، وہاں عمر کی حد میں یہ اضافہ نافذ نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button