جرائم و حادثات

چلتی کار میں خاتون ایڈوکیٹ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی۔ پونے میں شرمناک واقعہ

نئی دہلی: چلتی ہوئی گاڑی میں ہائی کورٹ کی خاتون وکیل کے ساتھ جنسی زیادتی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ایک خاتون وکیل جو میٹرومونیل سائٹ پر ملنے والے شخص کے ساتھ پارٹی میں گئی تھی

 

اُس کے ساتھ چلتی ہوئی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کی گئی۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ پونے میں پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ایک مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق پٹنہ سے ہے۔

 

اُس نے پونے میں ایل ایل بی مکمل کی اور اس وقت ممبئی ہائی کورٹ میں بطور وکیل پریکٹس کر رہی ہے۔پیشہ ورانہ کام کے سلسلے میں وہ گزشتہ اتوار کو پونے میں موجود تھی۔ اسی دوران اُس نے ایک میٹرومونیل ویب سائٹ کے ذریعے جان پہچان رکھنے والے شخص کو کوریگاؤں پارک کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں بلایا۔

 

وہ شخص اپنے ساتھ دو دیگر خواتین کو بھی لے کر آیا۔ کچھ دیر بات چیت کے بعد سب لوگ چلے گئے۔اسی رات ہوٹل میں شراب نوشی کے دوران خاتون کی ملاقات ساتھ والی میز پر بیٹھے دو افراد سے ہوئی۔ بعد ازاں سب نے مل کر ایک پب جانے کا فیصلہ کیا۔ جب وہ گاڑی میں جا رہے تھے تو ملزمین میں سے ایک نے چلتی گاڑی میں ہی خاتون کے ساتھ

 

جنسی زیادتی کی۔تحقیقات کے مطابق سفر کے دوران ملزمین نے اپنے دیگر دوستوں کو اسپیکر فون پر کال کرکے خاتون کے بارے میں نازیبا تبصرے کیے جبکہ گاڑی میں موجود باقی افراد بھی فحش حرکات اور آوازیں کرتے رہے۔بعد ازاں متاثرہ خاتون نے ایک مقامی شخص کی مدد سے اپنے دوست سے رابطہ کیا

 

اور کوریگاؤں پارک پولیس اسٹیشن جا کر شکایت درج کروائی۔پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ابھیشیک، دھننجئے اور آدیش کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button