تلنگانہ

تلنگانہ میں گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات: ووٹر لسٹ کا شیڈول جاری، 30 دسمبر کو حتمی فہرست

تلنگانہ میں گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے محبوب نگر –رنگاریڈی–حیدرآباد اور ورنگل–کھمم–نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقوں کی ووٹر لسٹ سے متعلق شیڈول جاری کیا ہے۔

 

گریجویٹ ووٹروں کے نام درج کرانے کے لیے الیکشن کمیشن 20 ستمبر کو عوامی نوٹس جاری کرے گا۔ 6 نومبر تک ووٹرس سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ 25 نومبر کو ابتدائی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی

 

۔ 25 نومبر سے 10 دسمبر تک ابتدائی فہرست پر اعتراضات وصول کیے جائیں گے۔ اس کے بعد 30 دسمبر کو گریجویٹ ووٹروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button