نیشنل
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا اعلان، "اب آواز بلند کرنے کا وقت آ گیا”

نئی دہلی : کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 6 جون کو دہلی پہنچ کر NEET اور CBSE سمیت مختلف امتحانات کے نتائج سے متعلق تنازعات پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندرا پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والی پُرامن احتجاجی مہم میں حصہ لیں گے۔
انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں دیپکے نے طلبہ اور اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ 6 جون کو دہلی ایئرپورٹ پہنچیں اور پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن تک مارچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پر پُرامن احتجاج کی اجازت طلب کی جائے گی
اور حکومت کو امتحانی نظام سے متعلق پیدا ہونے والی بے چینی کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔سوشل میڈیا کے ذریعے مقبول ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کے کروڑوں فالوورز اور سبسکرائبرز بتائے جاتے ہیں۔




