نیشنل
جموں و کشمیر کے نئے چیف منسٹر عمر عبداللہ ہوں گے

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے نئے چیف منسٹر عمر عبداللہ ہوں گے۔ اس بات کا اعلان نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کیا۔ وادی میں نیشنل کانفرنس نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے
انتخابات میں حصہ لیا تھا اور نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ انتخابی رجحانات کے بعد پارٹی کے ارکان و قائدین کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے
حق رائے دہی میں حصہ لینے والے تمام افراد سے اظہار تشکرکیا۔