نیشنل

اڈیشہ ٹرین حادثے کے 51 گھنٹے بعد ٹرین سروس دوبارہ بحال

اڈیشہ کے  بالاسور میں جمعہ کے بہاگاما ریل حادثے کے 51 گھنٹے بعد دونوں لائنوں پر ٹرین خدمات پھر شروع ہوگئی ہیں۔ متاثرہ حصے پر ایک مال گاڑی چلائی گئی، جس سے کَل آدھی رات سے کولکاتہ اور چنئی کے درمیان ریل خدمات کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

 

جنوب مشرقی ریلوے کے ذرائع کے مطابق طویل دوری کی ریل گاڑیاں Bahanaga سے ہوکر گزریں۔ اِن میں Howrah-Chennai Mail، Howrah-Puri Express، Howrah-Bengaluru Expres، Howrah-Puducherry Express اور Shalimar-Thiruvananthapuram Express شامل ہیں۔

 

حکام نے کہاہے کہ اِس روٹ پر سبھی ریل گاڑیاں آج سے معمول کے مطابق چلنے لگیں گی۔

 

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اُن سبھی اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے، جنہوں نے ریل خدمات بحال کرنے کیلئے انتھک کام کیا۔ وزیر موصوف نے کہاکہ تحقیقات جاری ہے اور اِس حادثے کی بنیادی وجہ کا پتہ لگایا جائے گا۔ ریلوے کے وزیر نے کَل بھی جائے حادثہ پر بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور کہاکہ الیکٹرانک Interlocking نظام میں تبدیلی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

 

ایسٹ کوسٹ ریلوے کے اعلیٰ ترجمان بسواجیت ساہو نے کہاکہ ریل گاڑیوں کی معمول کی آمدورفت کیلئے ریل پٹریاں بحال کردی گئی ہیں۔

 

ریلوے کی وزارت نے جمعہ کے المناک ٹرین حادثے کی انکوائری CBI سے کرائے جانے کی سفارش کی ہے۔

 

بالاسور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہاکہ ریلوے بوڈر نے اِس حادثے کی بنیادی وجوہات کا پتہ لگانے اور اِس کیلئے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کیلئے CBI انکوائری کی سفارش کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button