نیشنل

ریاست بہار میں 1700 کروڑ کی لاگت کا پل منہدم: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ریاست بہار کے بھاگلپور میں 1700 کروڑ کی لاگت سے بنائے جانے والے پل ( بھاگلپور برج ) کا ایک حصہ اتوار کی شام اچانک منہدم ہوگیا۔ بی جے پی نے نتیش کمار حکومت کو نشانہ بنایا، یہ پل دریائے گنگا پر بنایا جا رہا تھا۔ اگوانی-سلطان گنج پل کے گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جو بھاگلپور کو کھگڑیا ضلع سے جوڑتا ہے۔

 

 

اس واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن نے حکومت پر شدید تنقید کی جس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور سڑک کی تعمیر کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیئے امرت نے عجلت میں پریس کانفرنس طلب کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پل میں خامیاں تھیں اسی لیے اسے گرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button