نیشنل

کرناٹک انتخابات کے ابتدائی رحجانات _ کانگریس پارٹی لیڈنگ میں ، بی جے پی کا موقف کمزور

حیدرآباد _ 13 مئی( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تازہ رجحانات کے مطابق کانگریس پارٹی لیڈنگ میں  چل رہی ہے 9:30 بجے تک کی اطلاعات کے مطابق کانگریس 109 سیٹوں پر آگے تھی جبکہ بی جے پی   87 سیٹوں پر سبقت میں تھی اسی طرح جے ڈی ایس 26 سیٹوں اور دیگر 2 سیٹوں پر آگے ہے

چ

صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔244 رکنی کرناٹک اسمبلی میں حکومت تشکیل دینے کے لئے 113 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنی ہوگی ۔اس طرح کانگریس اقتدار کے قریب میں دیکھی جا رہی ہے تاہم فائنل نتائج جاری کئے جانے تک کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا

متعلقہ خبریں

Back to top button