تلنگانہ
چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سالگرہ – وزیراعظم نریندر مودی اور چندرا باو نائیڈو کی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ریونت ریڈی کی صحت و تندرستی اور درازیٔ عمر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے بھی ریونت ریڈی کو جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت، خوشی اور کامیابیوں کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش ظاہر کی
۔ چندرا بابو نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی کا مستقبل مزید تابناک ہو۔



