نیشنل

نیٹ NEET امتحان اگلے سال سے آن لائن ہوگا

نئی دہلی ۔نیٹ پیپر لیک معاملے نے ہلچل مچادی ہے  اسی وجہ سے 3 مئی کو ہونے والا امتحان منسوخ کر دیا گیا اور اب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یہ امتحان دوبارہ 21 جون کو ہوگا۔

 

اس پس منظر میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے نیٹ کا امتحان آن لائن منعقد ہو گا۔“21 جون کو نیٹ کا دوبارہ امتحان ہوگا۔ نیٹ سوالنامہ لیک ہونے کے الزام پر تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

 

اس کیس کی تحقیقات پہلے ہی سی بی آئی کر رہی ہے۔ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔طلبہ کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ امتحان کو منسوخ کر کے دوبارہ لیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو نقصان نہ پہنچے۔ ہمارا پہلا مقصد طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

 

امتحان کو شفاف طریقہ سے منعقد کروانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہر سال کروڑوں طلبہ کے لیے این ٹی اے امتحانات منعقد کرتی ہے سوالنامہ کس طرح لیک ہوا کس سے اور کہاں تک گیا اس کی مکمل تفصیلات کا انکشاف کیا جایے گا۔

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بار کسی بھی حالت میں دھوکہ دہی نہیں ہونے دی جائے گی۔ ری ٹیسٹ کے لیے طلبہ کو اپنا پسندیدہ شہر منتخب کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی جا رہی ہے۔ 14 جون کو ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ نیٹ کے لیے دوبارہ فیس دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button