جرائم و حادثات

آم کے لوڈ سے لدی لاری الٹ گئی ایک شخص ہلاک۔ جگتیال ضلع میں حادثہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں‌جمعہ کی صبح سڑک حادثہ رونما ہوا۔مقامی افراد اور پولیس کے مطابق میٹ پلی سے آرمور کی طرف جا رہی ایک لاری جو آم کا لوڈ  لے جا رہی تھی

 

ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع میڈی پلی گاؤں کی قومی سڑک پر کنٹرول کھو بیٹھی اور الٹ گئی۔حادثے میں میڈی پلی گاؤں کے ایک شخص کی موت ہوگئی جب وہ سڑک پار کررہا تھا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

 

اطلاع ملتے ہی ابراہیم پٹنم ایس آئی نوین اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے کیس درج کیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اس واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی معلوم ہونا باقی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button