طیارہ حادثہ نعشیں ناقابل شناخت۔ ڈی این اے کے ذریعہ ہوگی پہچان

نئی دہلی:جمعرات کی دوپہر احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ AI171 گر کر تباہ ہوگئی جس کے بعد تقریباً 265 لاشیں ہاسپٹل پہنچائی گئیں۔ پولیس کی ڈپٹی کمشنر کانن دیسائی
نے میڈیا کو بتایا “ہمارے پاس موصولہ اطلاع کے مطابق 265 نعشیں ہاسپتل پہنچا دی گئیں ہیں۔ہلاکتیں طیارے کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہیں کیونکہ طیارہ ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے
چند ہی منٹ بعد ایک میڈیکل کالج کیمپس سے جا گرا، اس حادثے کی زد میں آکر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے مزید کئی طلبہ بھی ہلاک ہوگئے۔ احمد آباد سیول ہاسپٹل کے پوس ٹمارٹم کمرے کا
جائزہ لینے والے چراغ گوسائی نے کہا“ڈی این اے نمونوں کے جانچ کے عمل میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے اور اس کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق نعشیں
ناقابل شناخت ہوچکی ہیں اور ڈی این اے کے ذریعہ ہی ان کی شناخت ممکن ہے۔