سیول سروسس کے امیدوار متوجہ ہوں: ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی مفت ریسیڈنشیل کوچنگ کے داخلہ امتحان کے لئے رجسٹریشن کا آخری مرحلہ

حیدرآباد ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے یو پی ایس سی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و نوجوانوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی، حیدرآباد میں دسویں بیچ کے داخلہ امتحان کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جون 2026 انتہائی قریب ہے۔
ایسے میں سیول سرویسس آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور آئی آر ایس جیسے باوقار عہدوں کا خواب رکھنے والے طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی درخواست داخل کریں اور اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب انور احمد نے کہا ہے کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں امیدواروں کو مکمل طور پر مفت ریسیڈنشیل کوچنگ، ماہرین کی رہنمائی اور بہترین تعلیمی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ باصلاحیت نوجوان سول سروسز میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی، حیدرآباد میں یو پی ایس سی کوچنگ کی دسویں بیچ کے داخلہ امتحان کے لیے آن لائن درخواست فارم ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ خواہشمند طلبہ فوری طور پر ویب سائٹ وزٹ کرکے اپنا فارم پُر کرسکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ داخلہ امتحان بروز اتوار بتاریخ 21 جون 2026 کو ملک بھر میں قائم 100 سے زائد امتحانی مراکز پر منعقد ہوگا۔ طلبہ اپنی سہولت کے مطابق امتحانی مرکز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
انور احمد نے ملت کے نوجوانوں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اس اہم پیغام کو زیادہ سے زیادہ گریجویٹس تک پہنچائیں، کیونکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں اب بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی اعلیٰ معیار کی مینٹرنگ اور رہنمائی ہے، اکیڈیمی میں طلبہ کو مکمل طور پر مفت ریسیڈنشیل کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ جدید سہولتوں سے آراستہ اس ادارے میں اے سی کلاس رومس، معیاری لائبریری، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، علیحدہ اسٹڈی ڈیسک، آرام دہ ڈارمیٹریز، اسپورٹس اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی بہترین انتظام موجود ہے۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے قلیل عرصے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ادارے کے سابق طلبہ میں فیضان احمد آئی اے ایس (آل انڈیا رینک 58، بیچ 2020) اس وقت ضلع نرمَل، تلنگانہ میں ایڈیشنل کلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حارث سمیر (بیچ 2020، آل انڈیا رینک 270)کرناٹک میں آئی اے ایس افسر ہیں، محمد برہان زماں (آل انڈیا رینک 768، بیچ 2022) ڈیفنس اکاؤنٹس سروسس سے وابستہ ہیں جبکہ عاصم مجتبیٰ نے 2023 میں آل انڈیا 481 رینک حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایس کے لیے کامیابی حاصل کی اور اب مہاراشٹرا میں برسرکار ہیں۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد طلبہ مختلف ریاستوں میں گروپ ون خدمات انجام دے رہے ہیں۔
رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے طلبہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
[www.msexamportal.com/msias-2026]یا
[www.mseducationacademy.in]مزید معلومات کے لیے ان فون نمبرس پر رابطہ کریں:
9154143322 / 9030045422




